the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
یونیورسٹی ویب سائٹ سے داخلہ فارم اور دیگر تفصیلات حاصل کی جا سکتی ہیں
حیدرآباد، 27 فروری(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی،نظامت فاصلاتی تعلیم کی جانب سے تعلیمی سال 2014-2015 کے لیے مختلف کورسوں میں داخلے کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی نے ایم اے اردو ، ایم اے انگریزی، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن، ڈپلوما ان ٹیچ انگلش، سر ٹیفکیٹ پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سر ٹیفکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ ان میں سے کسی کورس میں داخلے کے خواہش مند امیدوار یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے پراسپکٹس اور درخواست فارم حاصل کرسکتے ہیں۔ ڈاؤن لوڈ کیے گئے فارم کے ساتھ کورس فیس کے علاوہ 280/- روپے کا بینک ڈرافٹ یا چالان منسلک کرنا لازمی ہے۔امیدواربینک ڈرافٹ یا چالان متعلقہ ریجنل سنٹر کے نام بنوائیں۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے طلبہ ’’مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی‘‘ کے نام ’’حیدرآباد‘‘ میں قابل ادا بینک ڈرافٹ یا چالان بنوائیں۔ ان کورسوں میں داخلے کے لیے فیس کی تفصیلات یہ ہیں۔ ایم اے اردو۔ 3100/-روپئے،ایم اے انگریزی۔3600/- روپئے ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن۔2200/- روپئے ،ڈپلوما ان ٹیچ انگلش۔ 1550/-روپئے ، سر ٹیفکیٹ



پروگرام اہلیت اردو بذریعہ انگریزی۔ 1000/-روپئے، سر ٹیفکیٹ پروگرام فنکشنل انگلش۔ 1000/- روپئے۔پوسٹ گریجویشن کے کورسیز کی میعاد دوسال ہے لیکن انھیں زیادہ سے زیادہ چار سال میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔ڈپلوما کورسیز کی مدت ایک سال ہے اور انھیں دو سال میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔سر ٹیفکیٹ کورسیز کی مدت چھ ماہ ہے اور انھیں زیادہ سے زیادہ دو سال میں پورا کیا جاسکتا ہے۔ پوسٹ گریجویٹ کورسیز میں گریجویشن یا اس کے مماثل کورسوں میں کامیاب افراد داخلے کے لیے اہل ہیں۔ ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکیشن میں داخلے کے لیے انٹرمیڈیٹ یا اس کے مماثل اور ڈپلوما ان ٹیچ انگلش میں داخلے کے لیے گریجویشن یا اس کے مماثل کورسز میں کامیاب طلبہ داخلے کے اہل ہیں۔اہل طلبہ براہ راست داخلہ لے سکتے ہیں۔یونیورسٹی ان کورسوں میں داخلے کے لیے انٹرنس ٹسٹ منعقد نہیں کرتی ہے۔ درخواست فارم برائے داخلہ صدر دفتر نظامت فاصلاتی تعلیم،مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، گچی باؤلی ،حیدرآباد اور ریجنل سنٹرس دہلی ، پٹنہ ، بھوپال ‘ بنگلورو ، دربھنگہ ‘کولکتہ ،ممبئی ، سری نگر اوررانچی ، سب ریجنل سنٹرس حیدرآباد ، جموں ، نوح ، امراوتی اور یونیورسٹی کے تمام اسٹڈی سنٹروں سے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 10-04-2015 ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.